Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانہ پہلوان کو چاندی کا تمغہ

گریکو رومن کشتی کی ورلڈ چیمپیئن شب کے مقابلوں میں ایرانی پہلوان نے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

ان دنوں گریکو رومن کشتی کی ورلڈ چیمپیئن شب کے مقابلے صربیا کے دارالحکومت بلغراد میں جاری ہیں۔

ان مقابلوں کی ایک سو تیس کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں ایرانی پہلوان امین میرزا زادہ کا مقابلہ ترکی کے پہلوان رضا کایالپ سے ہوا جس میں ترک پہلوان بازی مارنے میں کامیاب رہے اور اس طرح ایرانی پہلوان چاندی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔

ان مقابلوں میں یہ ایرانی پہلوانوں کا تیسرا تمغہ ہے۔

اس سے پہلے ایرانی پہلوان محمد رضا گرائی سڑسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں چاندی اور محمد ہادی ساروی ستانوے کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ٹیگس