Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • شنگھایی تنطمیم کا سربراہی اجلاس، ایران کی مستقل رکنیت کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم کے بائیسویں سربراہی اجلاس میں ایران کی مستقل رکنیت کا اعلان کردیا گیا.

ازبکستان کے صدر شوکت میر ضیایف کی صدارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سمرقند اجلاس میں ، اسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین، ہندوستان، پاکستان، قزاقستان، کرغیزستان کے سربراہان مملکت اور مختلف علاقائی اور عالمی تنظیموں کے مندوبین نے شرکت کی ۔

اجلاس کا آغاز ازبکستان کے صدر کی تقریر سے ہوا ۔ اجلاس شروع ہونے کے بعد تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل رکنیت کا اعلان کیا گیا جس کا اجلاس میں شریک سربراہان مملکت اور سبھی مندوبین نے خیر مقدم کیا۔

ازبکستان کے صدر نے اپنے خطاب میں شنگھائی تنظیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تنظیم نے مختصر وقت میں ہی اپنی علاقائی اور عالمی اہمیت منوالی۔ انھوں نے اسی کے ساتھ تنظیم کی مستقل رکنیت ملنے پر صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد بھی پیش کی ۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت ملنے پر، دیگر سربراہان مملکت نے بھی اپنے خطاب میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی جن میں پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم بھی شامل ہیں۔

ٹیگس