روس کا ایک بڑا تجارتی وفد ایران کے راستے میں
ایرانی وزارت صنعت و معدنیات کے ترجمان کے مطابق 65 روسی کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک تجارتی وفد کل تہران پہنچ رہا ہے۔
ایران کی وزارت صنعت و معدنیات کے ترجمان امید قالیباف نے بتایا کہ روس کی 65 کمپنیوں کے تجارتی نمائندوں کا 100افراد پر مشتمل تجارتی وفد کل تہران پہنچے گا۔
وزارت صنعت و معدنیات کے ترجمان نے مزید بتایا کہ روسی وفد تین دن تک تہران میں قیام کرے گا، اس دوران ایرانی تجار روسی کمپنیوں کے وفد کے ساتھ 750 سے زیادہ ملاقاتیں کریں گے۔
ایران روس تجارتی فروغ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روسی نمائش مرکز کے اعلان کے مطابق اس سال 10 سے زیادہ بڑے تجارتی وفود ایران کا دورہ کریں گے۔
امید قالیباف نے تہران میں روسی وفد کی ملاقاتوں کے حوالے سے بتایا کہ تہران اور ایران کے چیمبر آف کامرس اور نالج بیسڈ ایرانی کمپنیوں کے نمائندے روسی فریق کے ساتھ ملاقاتوں کے انچارج ہوں گے۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران اعلان کیا تھا کہ 85 بڑی روسی کمپنیوں کے مینیجر تہران کا دورہ کریں گے۔