پولیس کو سیلیوٹ+ ویڈیو
Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
امت رسول اللہ کے نعرے کے تحت ہونے والے سب سے بڑے اجتماع کے دوران ایک بچی پر سارے میڈیا کی نظر ٹہر گئی۔
سحر نیوز/ ایران: سب سے بڑا اجتماع تہران کے انقلاب اسکوائر اور اطراف کی سڑکوں پر ہوا جس کے دوران ایک بچی نے پولیس اہلکاروں کو پھول دے کر انہیں سیلیوٹ کیا۔ اس عظیم الشان اجتماع میں دسیوں لاکھ تہرانیوں نے بلوائیوں اور مقدسات کی توہین کرنے والوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
دارالحکومت تہران کے علاوہقم،مشہد، رشت، قزوین، ساری، اصفہان، شیراز، یاسوج اور بندرعباس سمیت ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبوں میں بھی عظیم الشان عوامی اجتماعات کے مناظر دیکھنے میں آئے جہاں عوام نے اپنے اتحاد اور عالمی سازشوں کے مقابلے میں اپنی بیداری کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کیا۔