Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کی غیر جانبدارانہ نگرانی پر ایران کی تاکید

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ ایران توقع کرتا ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی اپنی نگرانی کا عمل غیر جانبدارانہ اور آزادانہ نیز پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دے گی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے پیر کے روز ویانا میں آئی اے ای اے کے چھیاسٹھویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی اپنی پوزیشن کا تحفظ کرتے ہوئے اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ بعض عناصر ایران کے خلاف پرانے الزامات کے راگ الاپ سکیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی فائل دو ہزار پندرہ میں بند ہو چکی ہے اور اب کسی بہانے سے اسے دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔

محمد اسلامی نے کہا کہ ایران کو امید ہے کہ آئی اے ای اے ناقابل اعتبار ذرائع‏ پر ہرگز کوئی بھروسہ نہیں کرے گی اور یہ کہ ایران، ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ ہمیشہ تعمیری تعاون کے لئے آمادہ ہے۔ 

ٹیگس