Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کا زوال قریب ہے : ایرانی ایڈمیرل

ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈرایڈمیرل نے کہا ہے کہ امریکہ کا زوال قریب ہے اور جنرل سلیمانی نے اسلامی انقلاب اور اسلام کے دفاع کے لیے سرحدوں سے باہر بہت کام کیا۔

سحر نیوز/ ایران:ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈرایڈمیرل حمزہ علی کاویانی نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فورس کو ملک کے پانیوں میں جارحیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نیوی کا مشن بہت بڑا ہے، اور یہ مشن آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے لے کر شمالی بحر ہند، آبنائے باب المندب اور سوئیز چینل تک ہے۔

ایڈمیرل کاویانی نے کہا کہ خلیج فارس، شمالی بحر ہند میں 22 ڈگری کے مدار تک اور آبنائے باب المندب، خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں ملک کی بحری افواج کی طاقت اور صلاحیت کی وجہ سے دشمن کو ملک کے پانیوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا زوال قریب ہے اور جنرل سلیمانی نے اسلامی انقلاب اور اسلام کے دفاع کے لیے سرحدوں سے باہر بہت کام کیا۔

ایڈمیرل حمزہ علی کاویانی نے کہا کہ اسرائیلی گزرگاہوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ایرانی بحریہ کی موجودگی ایک مستقل موجودگی ہے اور بحیرہ احمر میں جنگي بحری جہاز اپنے مشن میں مصروف ہیں۔

ٹیگس