ایران نے کابل دھماکے میں زخمیوں کی مدد کی پیشکش کر دی
اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے دارالحکومت کابل دھماکے میں زخمیوں کی مدد کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے نے طالبان کی وزارت صحت کے حکام کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں اعلان کیا کہ تہران کابل میں ہونے والے آج کے دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے کابل میں ہونے والے تازہ دھماکے میں بچ جانے والوں کی مدد کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی نمائندے نے طالبان کی وزارت صحت کے حکام کے ساتھ فون کال میں آج کے کابل دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔
اس سے قبل افغانستان میں ایرانی سفارت خانے نے کابل کے مغرب میں واقع ایک تعلیمی مرکز میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی۔
کابل میں ایران کے سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ کابل کے مغرب میں واقع تعلیمی مرکز میں ہونے والے اس وحشیانہ اور دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے شمار معصوم افراد بالخصوص افغان طالبات شہید اور زخمی ہوئیں۔
آج صبح کابل کے ایک تعلیمی مرکز میں ہونے والے دھماکے میں 20 طالبات شہید اور متعدد زخمی ہوئی تھیں۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق کاج تعلیمی مرکز میں حملے میں کم از کم 19 طالبات جاں بحق اور 27 زخمی ہوئیں۔
زدران نے مزید کہا کہ طالبات اس مرکز میں داخلے کے امتحان کے تربیتی کورس کے لیے آئے ہوئے تھے جب یہ دھماکہ ہوا۔