Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں زیر حراست ایرانی حاجی کو رہا کرنے کا اعلان

عراق اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونی رابطوں میں سعودی عرب میں زیر حراست ایرانی حاجی کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران:ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین اور عمان کے وزیر خارجہ السید بدر البوسعیدی نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونی گفتگو میں سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے ایرانی حاجی  خلیل دردمند کی رہائی کی خبر کا اعلان کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے جمعے کی شام اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال میں سعودی عرب میں زیر حراست ایرانی حاجی کی رہائی کے لیے عراق اور عمان کے وزرائے خارجہ کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ہم  جلد از جلد سعودی عرب میں قید ایرانی حاجی کی رہائی کو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اس سال حج کے دوران بیت اللہ الحرام کے ایرانی زائرخلیل دردمند کو حراست میں لیا تھا اور ایران کی وزارت خارجہ اور عدلیہ نے ریاض اور تہران کے مابین سیاسی روابط نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے ممالک کی وساطت سے ان کی رہائی کی کوششیں شروع کیں۔

ٹیگس