Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • جوہری شعبے میں جھوٹے بہانے سے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی دشمنوں نے ایٹمی شعبے میں بے بنیاد الزامات کے بہانے سے ظالمانہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے جنوبی ایران کے شہر کرمان میں یونیورسٹی طبقے سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت علمی وصنعتی مراکز پر نظر ڈالنے سے اس بات کا مشاہدہ ہو گا کہ ایران کے لاتعداد باصلاحیت شہری ان مراکز میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور اس وقت زیر زمین ذخائر نہیں بلکہ علم و صنعت کی طاقت کا ہی بول بالا ہے اور اسی بنا پر دشمنوں سے ایران برداشت نہیں ہو پا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ علم و صنعت کی بنیاد پر ایران کی تیز رفتار ترقی کا عمل جاری ہے اور علمی و صنعتی اور تحقیقاتی مراکز کی شرکت سے ایران کے توسیعی  جوہری پروگرام کے نتائج سامنے آئیں گے۔

ٹیگس