خلیج فارس کی سلامتی کو یقینی بنایا ہوا ہے: سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی سلامتی کو ایران اور علاقے کے دیگر ممالک کے تعاون سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری شعبے کے سربراہ ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے ایک تقریر کے دوران کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں خلیج فارس میں اپنے مفادات اور علاقے میں باقی رہنے کے جواز کی تلاش میں ہیں۔
ایڈمیرل تنگسیری نے کہا کہ سپاہ پاسداران کے بحری یونٹ کی اسٹریٹیجی امن، دوستی اور برادری پر استوار ہے جس کے ذریعے علاقے کی سلامتی کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بحری شعبے میں ایران کی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی نوجوانوں نے خوداعتمادی اور اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر جدید ترین بحری جہاز اور فوجی وسائل تیار کئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چھے مہینے کے اندر ملک میں تیار شدہ مزید تین فوجی جہاز بحریہ کے حوالے کردیئے جائیں گے۔