Oct ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • صدر رئیسی سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان روانہ

صدر سید ابراہیم رئیسی سیکا سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے قزاقستان روانہ ہوگئے

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے قزاقستان روانہ ہونے سے قبل تہران ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ تعاون ایک بہترین موقع ہے ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ملکوں کے ساتھ ایران کا دوطرفہ تعاون علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات سرفہرست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران مختلف ملکوں کے سربراہوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی انجام پائیں گی ۔

قابل ذکر ہے کہ صدر رئیسی سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان کے صدر کی باضابطہ دعوت پر ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت کرتے ہوئے قزاقستان روانہ ہوئے ہیں ۔

سیکا سربراہی اجلاس ہر چار سال بعد کسی ایک رکن ملک میں منعقد ہوتا ہے اس تنظیم کے قیام کی تجویز انیس سو بانوے میں پیش کی گئی تھی اور انیس سو چھیانوے میں یہ تنظیم باضابطہ طور پر معرض وجود میں آئی۔

ٹیگس