Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی نے دیا عید کا تحفہ

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے جیلوں میں مختلف مقدمات کے تحت قید مجرموں کی ایک بڑی تعداد کی سزا معاف یا ان کی سزا میں تخفیف کی درخواست منظور کرلی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور آپؐ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے مختلف مقدمات کے تحت جیلوں میں قید1 ہزار سے زائد مجرموں کی سزائیں رافت اسلامی کے تحت معاف کرنے یا ان کی سزائیں کم کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژه‌ای کے خط کے جواب میں ان مجرموں کی سزائیں معاف یا کم کرنے کے طریقۂ  کار کے بارے میں لکھا کہ جیلوں میں بند 1862 افراد کی سزائیں معاف کرنے کی درخواست کرنے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی اہم مناسبتوں پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے یا کم کرنے کی درخواست منظور کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس