اردبیل اور مشرقی آذربائیجان میں سپاہ پاسداران کی مشقوں کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i412785-اردبیل_اور_مشرقی_آذربائیجان_میں_سپاہ_پاسداران_کی_مشقوں_کا_آغاز
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے اردبیل اور آذربائیجان کے مشرقی علاقے میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۶:۲۸ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی فوج مشقوں کا آغاز
    سپاہ پاسداران کی فوج مشقوں کا آغاز

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے اردبیل اور آذربائیجان کے مشرقی علاقے میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے اردبیل اور آذربائیجان کے مشرقی علاقے میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سپاہ پاسدارران کی بری فوج کے سربراہ کے مطابق ان مشقوں میں پیراشوٹ ہیلی برن، رات کے وقت آپریشن، ہیلی کاپٹر جنگی مشنز، جنگی اور خودکش ڈرون مشن اور دریائے ارس پر پل کی تعمیر، مواصلاتی سٹرکوں پر قبضہ اور کنٹرول اور پہاڑیوں پر قبضہ کی مشقیں کی جائیں گی۔

جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ اس مشق کا پیغام ہمسایہ دوست ملک کےلئے امن ، دوستی اور استحکام اور دشمنوں کے لئے دیگر افواج کے ساتھ ہم قدم ہوکر سپاہ کی بری فوج کی آمادگی کا اعلان ہے جس کا مقصد سرحد پر کسی بھی قسم کے خطرے کا دو ٹوک جواب دینا ہے۔