Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی محمدرسول اللہ فوجی مشقیں مکمل

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے محمدرسول اللہ کے نام سے سالانہ فوجی مشقیں مکمل کرلی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر ، جنرل محمد پاکپور نے بتایا ہے کہ یہ مشقیں جنوب مشرقی ایران کے وسیع و عریض علاقے میں دو مرحلوں میں انجام دی گئیں۔ انہوں کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ہیڈکوارٹر کے تحت انجام پانے والی ان مشقوں کا پہلا حصہ فوجی اور دوسرا غیر فوجی تھا۔جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ فوجی اور عسکری سیکشن میں، قدس ہیڈکوارٹر کے تحت کام کرنے والے مختلف یونٹوں نے جن میں،میزائل ، توپ خانہ، ڈرون، ہیلی بورن، بکتربند اور دوسرے یونٹ شامل تھے، حقیقی جنگ سے ملتے جلتے نقشے کے مطابق ، ریہرسل کی۔انہوں نے کہا کہ مشقوں کے تمام اہدف کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیے گئے اور ان حتمی نتائج مرتب کیے جارہے ہیں۔

ٹیگس