Oct ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • موساد کو لگی کاری ضرب، باولے کتے کی طرح اپنے ہی 6 افسروں کو مار ڈالا
    موساد کو لگی کاری ضرب، باولے کتے کی طرح اپنے ہی 6 افسروں کو مار ڈالا

اصفہان کے ایک صنعتی مرکز میں تخریب کاری کے منصوبے کی ناکامی اور اس میں پکڑے جانے والے نیٹ ورک کے بعد موساد نے اپنے ایران ڈیسک کے 6 بڑے افسروں کو خود ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے اصفہان کے ایک صنعتی مرکز میں خرابکاری کےلئے ایک انتہائی پیچیدہ منصوبہ بنایا تھا جسے ایرانی انٹیلی جنس نے ناکام بناتے ہوئے اس نیٹ ورک کے ایران میں سارے جاسوسوں کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد موساد نے ایران ڈیسک کے شعبہ کے سربراہ کو معذول کر دیا تھا اور کم سے کم 6 اعلی افسروں کو مختلف طریقوں سے اس الزام کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیا کہ ان کے سربازان امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ساتھ تعلقات ہیں۔

موساد نے اپنے جن اعلی افسروں کو تفتیش کے دوران خود ہی جہنم واصل کیا ہے ان کے نام آیالون شاپیرا، شارون اسمال، شائیلی وسٹ لینڈ، اوفک آہاورن، ایتامار الحرر بتائے جا رہے ہیں۔

صیہونی ریاست نے ان 6 افسروں کی ہلاکت کی تائید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان 6 افسرو کے علاوہ دوسرے بھی ایران کے لئے جاسوسی کرنے کےالزام میں موساد کے کاؤنٹر انٹیلی جنس شعبے کے ہاتھوں مختلف حیلوں بہانوں اور ایکسڈنٹ میں راستے سے ہٹائے جا چکے ہیں۔

صیہونی حکومت نے 42 سالہ شارون اسمال  اور 21سالہ شائیل ویسٹ لینڈ کی موت کی وجہ کسی بلند مقام سے گرنا بتائی گئی ہے، جب کہ 26سالہ اوفک آہارون ، 28سالہ ایتامار الحرر کی موت کی وجہ ایک جھڑپ میں گولے لگنے سے بتائی گئی ہے۔

موساد اصفحان میں خرابکارانہ اقدامات میں شکست اور رسوائی کے بعد ان سارے افسروں کی راستے سے ہٹانے پر مجبور ہوئی ہے تاکہ وہ اپنے باقی افراد کو بچا سکے۔

امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے گمنام سپاہی موساد کے مغربی اور جنوبی ایشیا میں ساری حرکات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اوراس بات کے ابھی تک کوئی ثبوت نہیں مل سکے کہ ملائیشیا کے اندر موساد کا ناکام ہونے والا آپریشن ملائیشا کی انٹیلی جنس کا کمال تھا یا پھر اسے ایران کی انٹیلی جنس نے یہ اطلاعات فراہم کی تھیں۔

ایران میں ہونے والے حالیہ بلوؤں میں بھی موساد کا ہاتھ ہے، ہونے والے ان مظاہروں اور بلوؤں سے وہ یہ تصور کئے بیٹھی تھی کہ کچھ اداکاروں، ہنرمندوں اور کھلاڑیوں کو اکسا کر اپنا تخریبی ایجنڈا پورے کرے گی لیکن یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ ان کے تمام اقدامات اور منصوبے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے گمنام سپاہیوں کی نظر میں ہیں جن میں سے ان کے بعض اقدامات پر کاری ضربیں لگائی جا چکی ہیں جب کہ باقی مناسب وقت اور موقع پر لگائی جاتئیں گی۔

ٹیگس