ایران کے جنوبی مشرقی علاقے سے موساد کا جاسوس دھر لیا گیا
کرمان صوبے کی عدلیہ کے سربراہ نے بتایا کہ صوبے میں موساد کےلئے جاسوسی کرنے والا ایک شخص گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کرمان کی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام ابراہیم حمیدی نے بتایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صیہونی ناجائزریاست کی خفیہ ایجنسی موساد کےلئے جاسوسی کرنے والا ایک شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص خرابکاری اورامن و امان کو خراب کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
حجۃ الاسلام حمیدی نے بتایا کہ یہ شخص ایرانی انٹیلی جنس کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کی کوشش کرکے اپنے مذموم منصوبے پر عمل کرنا چاہ رہا تھا۔ اس مشتبہ جاسوس نے ایک بزنس مین کے کور میں کئی ہمسایہ ممالک کا دورہ کیا ہے اوراسرائیلی خفیہ ایجنسی سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مشتبہ جاسوس ایران سے باہر صیہونی خفیہ ایجنسی کے افراد سے ملاقات کی منصوبہ بندی کررہا تھا جب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے تعلق رکھنے والے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے گمنام سپاہیوں نے اسے روانگی سے پہلے دھر لیا۔