Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • مذاکرات میں ایران کے مطالبات منطقی و قانونی ہیں، ناصر کنعانی

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ پابندیاں ختم کرانے کے لئے مذاکرات میں تہران کے مطالبات مکمل واضح، منطقی و قانونی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ہفتے وار پریس کانفرنس میں ایران میں بلوائیوں کے لئے امریکہ کی اعلانیہ حمایت اور مذاکرات کو کنارے لگانے سے متعلق امریکی دعوے پر کہا ہے کہ امریکہ کا رویہ مکمل دوغلہ ہے اور یہ کہ امریکہ ریاکاری کے ساتھ ساتھ جھوٹ کا بہت زیادہ سہارا لے رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی حکام بارہا پیغام ارسال کر کے یہ کہتے رہے ہیں کہ امریکہ بین الاقوامی معاہدے میں واپسی چاہتا ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے تعلق سے کئے جانے والے مطالبات مکمل واضح، قانونی اور منطقی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایسی حالت میں مذاکرات کو کنارے لگانے کا دعوی کیا جا رہا ہے کہ امریکی حکام نے بارہا پیغامامات ارسال کئے ہیں کہ امریکہ ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لئے آمادہ ہے اور وہ اس سلسلے میں سمجھوتے کے حصول کا خواہاں ہے۔ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران میں بلوائیوں کی کھلی حمایت سے متعلق امریکی اقدام کو ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کا اعادہ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ ایران کے سلسلے میں مسلسل غلطیاں کرتا چلا آرہا ہے اور اسے ہر مسئلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔  

ٹیگس