پرامن ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کا عزم
Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
ایران, پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کی پوری توانائی رکھتا ہے۔
سحر نیوز/ ایران:یہ بات ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ترقیات ڈاکٹر پژمان شیر مردی نے، شیراز میں ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ شیراز کو عنقریب فوڈ ایریڈی ٹیشن کے مرکز میں تبدیل کردیا جائے گا اور ہم اس کام کی پوری توانائی رکھتے ہیں۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ترقیات کا کہنا تھا کہ ہم نے فوڈ ایریڈی ٹیشن سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے ملک بھر میں بارہ ترجیحی مقامات کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں کولڈ ریڈیو ایکٹیو میڈیسن کٹ کی تیاری میں سب سے آگے ہیں اور ایران کی پیداواری گنجائش تین لاکھ کٹ کے قریب پہنچ گئی ہے۔