Oct ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران میں سعودی سازشیں، حزب اللہ عراق نے پردہ اٹھا دیا

حزب اللہ عراق کا کہنا ہے کہ ریاض نے تہران کے خلاف اپنی گندی تشہیراتی مہم شروع کردی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: عراق کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صوبہ فارس کے صدر مقام شیراز میں واقع روضۂ شاہ چراغ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ برائیوں اور شیطنت کی مملکت سعودی عرب، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے گھناؤنے اور اشتعال انگیز کردار پر بدستور قائم ہے اور اس نے تمام زبانوں میں اپنی گندی اور تکفیری تشہیراتی مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حالات کشیدہ ہو جائیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالات کو کشیدہ کرنے کے لئے سعودی عرب نے ایران کے شہروں کا رخ کیا ہے اور اسلامی نظام کو کمزور کرنے کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

حزب اللہ عراق کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آل سعود کے قصاب "محمد بن سلمان" نے اپنی تشدد پسندانہ اور دشمنانہ روش کو جاری رکھتے ہوئے اپنی خفیہ مجرمانہ اور تکفیری شاخ داعش کو اکسانے پر اپنی توجہ مبذول کر لی ہے تاکہ نہتے شہریوں، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ بدھ کی شام شاہ چراغ کے روضۂ مقدس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں 15 افراد شہید اور 19 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔  دہشت گردی کی اس کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد صوبہ فارس میں تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس