Oct ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • نائیجریا کی اسلامی تحریک کےسربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا سانحہ شیراز پر رہبر معظم اور ایرانی قوم کے نام تعزیتی پیغام
    نائیجریا کی اسلامی تحریک کےسربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا سانحہ شیراز پر رہبر معظم اور ایرانی قوم کے نام تعزیتی پیغام

نائیجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے شیراز میں حضرت احمد بن موسی شاہ چراغ ؑ کے مزار پر دہشت گردی کے واقعے پر ایرانی قوم پر تعزیت پیش کی ہے ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام :ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نائیجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے شیراز میں حضرت احمد بن موسی الکاظم ؑ کے حرم پر دہشت گردوں کے حملے اور شہادتوں کے بارے میں ایرانی قوم کے لئے  اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیراز میں احمد بن امام موسی کاظمؑ  کے روضے پر ہونے والا دہشت گردانہ حملہ اور ایک درجن سے زیادہ مرد و خواتین کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ غنڈہ  سپر طاقتوں کی ایران اور اس کی عوام کے ساتھ دشمنی ہے۔

انہوں نے کہا اس دہشت گردانہ حملے سے صرف ان کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوگا جنہوں نے یہ جرم انجام دیا ہے۔

نائیجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ نے اس غم ناک حادثے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای مدظلہ العالی، شہداء کے اہل خانہ، شیراز کے شہریوں اور پوری ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد شفایابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کےلئے دعا بھی کی۔

 

ٹیگس