Oct ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • شیراز دہشت گردانے حملے میں ملوث دوسرا دہشت گرد گرفتار

شیراز صوبے کے سیاسی، سیکورٹی شعبے کے نائب سربراہ نے شاہ چراغ ؑ دہشت گردانہ حملے میں ملوث دوسرے دہشت گرد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شیراز میں حضرت احمد موسی الکاظم شاہ چراغ ؑ کے حرم میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث دوسرے دہشت گرد اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بات صوبہ فارس کے سیاسی اور سیکورٹی شعبے کے نائب سربراہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی۔

اسماعیل محب پور نے بتایا کہ ایرانی وزارت انٹیلی جنس، سپاہ پاسدران انٹیلی جنس، پولیس اور عدلیہ کے قریبی تعاون اور صوبائی سلامتی کونسل کی نگرانی میں پہلے دہشت گرد کو معاونت کرنے دوسرے دہشت گرد اور سہولت کار کو شیراز سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گرفتار ہونے والا دہشت گرد حضرت شاہ چراغؑ کے حرم میں داخل نہیں ہوا تھا لیکن پہلے دہشت گرد کا سہولت کار تھا اور اس نے ہی اس دہشت گرد کو منصوبہ پہنچایا تھا۔

یہ شخص انٹیلی جنس کی نظر میں تھا، تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اس دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حادثہ کی تحقیقات جاری رہیں گی اور اس میں ملوث تمام افراد مددکاروں، سہولت کاروں اور کسی بھی طرح سے شامل افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ٹیگس