Oct ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • آرمینیا کے وزیراعظم کل تہران پہنچیں گے

آرمینیا کے صدر نیکول پاشینیان ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر کل تہران پہنچیں گے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کےصدر نیکول پاشینیان کل تہران پہنچیں گے۔ انہیں اس دورے کی دعوت ایرانی صدر حجت الاسلام سید محمد ابراہیم رئیسی نے دی تھی۔

آرمینیائی صدر کا ثقافتی اور تاریخی اہمیت کے حامل سعد آباد محل میں صدارتی استقبال کیا جائے گا، اس کے بعد دونوں

ممالک کے صدور کے درمیان باہمی دلچسپ کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آرمینیا اور ایرانی صدر کے درمیان دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود کی موجودگی میں مذاکرات ہوں گے اور باہمی تعاون کی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ 

ٹیگس