ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان دورہ پر آرمینیا روانہ
Oct ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
ایرانی وزیر خارجہ ایک سیاسی اور پارلیمانی وفد کے ہمراہ آرمینیا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ آرمینیا کے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ قاپان میں ایرانی کے کونصلیٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک اعلی سطحی سیاسی اور پارلیمانی وفد کے ہمراہ ایروان آرمینیا روانہ ہوگئےہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ کو اس سفر کی دعوت ان کے آرمینیائی ہم منصب آرارات میرزویان نے دی تھی۔
اپنے اس دورہ میں ایرانی وزیرخارجہ جمہوری آرمینیا کے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ قاپان میں ایرانی قونصلیٹ کے افتتاح کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔