Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کا دفاعی تعاون جاری ہے لیکن ڈرون طیارے نہیں دے رہے: ترجمان وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کردیا ہے کہ ایران روس کو ڈرون طیارے نہیں دے رہا ہے۔

سحر نیوز/ ایران:کروشیا کے اخبار ویچرنی لسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس دعوے کو ایک بار پھر سختی سے  مستر د کیا   کہ تہران، ماسکو کو ڈرون طیارے فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کردیا ہے کہ یوکرین کی ارضی سالمیت کا احترام، جنگ کے دونوں فریقوں کو ہتھیاروں کی ترسیل نہ کرنا، جنگ کا فوری خاتمہ اور جنگ زدہ عوام کی وطن واپسی، ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ تہران نے کی ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ آور ڈرون طیاروں کے ایرانی ہونے کا ثبوت پیش کرے؛ ناصر کنعانی نے بتایا کہ ایران برسوں سے روس کے ساتھ دفاعی تعاون کر رہا ہے تاہم یوکرین کی جنگ میں روس کو کسی بھی قسم کا ڈرون طیارہ یا دوسرا ہتھیار فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ایران کے اندرونی معاملات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوری  نظام عوام کے مطالبات کو سرفہرست رکھتا ہے لیکن بعض ذرائع ابلاغ اور حکومتوں کی جانب سے مداخلت اور حالات کو کشیدہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ناصر کنعانی نے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے  لئے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ یہ سلسلہ آخری مراحل میں ہے لیکن کامیابی کے لئے امریکہ کے تعمیری اقدام کی ضرورت ہے۔

ٹیگس