Nov ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • زاھدان میں مولای متقیان مسجد کے امام دہشت گردانہ حملے میں شہید

سیستان بلوچستان کے پولیس چیف نے خبر دی ہے کہ زاہدان میں نامعلوم دہشت گردوں نے مولای متقیان مسجد کے امام کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی خبر کے مطابق اذان مغرب کے وقت زاہدان میں  مولای متقیان مسجد کے پیش امام حجت الاسلام سجاد شہرکی کو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔

ارنا نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ دو افراد ایک گاڑی میں سوار ہوکر آئے اور پسٹل سے مولای متقیان مسجد کے امام حجت الاسلام والمسلمین سجادشہرکی پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں ان کے سر اور سینہ پر لگیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ٹیگس