Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران میں دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ بنانے والے 3 عناصر گرفتار

ایران کے صوبۂ فارس کے چیف جسٹس نے شیراز میں منافقین دہشت گرد گروہ کے تین کارندوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبۂ فارس کے چیف جسٹس سید کاظم موسوی نے کہا کہ شیراز میں منافقین کے دہشت گرد گروہ (ایم کے او) کے تین عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں کی سرگرمیاں صرف صوبہ فارس تک محدود نہیں تھیں اور انہوں نے اب تک ملک بھر میں بہت سی  دہشتگردانہ کارروائیاں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے عناصر، منافقین کے دہشت گرد گروہ (ایم کے او) کے لیے کام کرتے تھے ۔

سید کاظم موسوی نے کہا کہ اس دہشت گرد ٹیم سے بہت زیادہ دھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے ہیں اور وہ دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ ایک تکفیری دہشت گرد نے گزشتہ بدھ کو حضرت شاہ چراغ کے روضے پر فائرنگ کی۔ اس دہشت گردانہ واقعے میں 13 افراد شہید او 30 زخمی ہوگئے۔ اس دہشتگردانہ کارروائی کی ذمہ داری تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی۔

ٹیگس