Aug ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • دہشتگردی کے بارے میں برطانیہ کا دوہرا معیار

لندن میں ایران کے سفارت خانے نے دہشتگردی کے سلسلے میں حکومت برطانیہ کے دہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایرانیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو وہ برطانیہ کے لئے قابل برداشت ہوتا ہے اور جب کوئی دوسرا اس کا نشانہ بنتا ہے تو وہ قابل مذمت ہوتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیس اگست انیس سو اکاسی کو ایران کے صدر اور وزیر اعظم کو ایم کے او دہشتگرد گروہ نے جسے عالمی برادری دہشتگرد گروہ تسلیم کرتی تھی ، دہشتگردانہ حملہ کر کے شہید کردیا لیکن ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے اس گروہ کا نام دہشتگردی کی فہرست سے حذف کردیا گيا۔

ایرانی سفارتخانے نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے بعض ممبران ، اس دہشتگرد گروہ کے سرغنہ کے میزبان ہیں اور دائیں بازو کے بدنام برطانوی اخبار انھیں کوریج دیتے ہيں ۔

قابل ذکر ہے کہ تیس اگست انیس سو اکاسی کو ایران کے وزير اعظم کے دفتر میں ایم کے او دہشتگرد گروہ کئے ہوئے دھماکے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمد علی رجائی اور وزير اعظم محمد جواد باہنر شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس