ایران کی فٹبال ٹیم قطر پہنچ گئی (ویڈیو)
ایران کی فٹبال ٹیم قطر میں ہو رہے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے دوحہ پہنچ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایران کی ٹیم پیر کی شام دوحہ پہنچی اور وحی شہر کے مرکز میں واقع الریان ہوٹل میں قیام پذیر ہو گئی ہے۔ فٹبال کے عالمی کپ میں شرکت کے لئے ایران کی قومی ٹیم کو ایک پروقار تقریب کے بعد رخصت کیا گیا۔
تہران میں ہونے والی اس خصوصی تقریب کے دوران، مسلط کردہ جنگ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے شہید خالقی فر کی والدہ نے فٹبال کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی جانب سے بھی انہیں یادگار کے طور پر نیشنل ٹیم کا لباس پیش کیا گیا۔
روانگی سے قبل ایران کی قومی فوٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی پریکٹس کو مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر پہنچ کر صدر ایران سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی جس میں صدر ایران نے قومی ٹیم کی اچھی کارکردگی اور کامیابی کی تمنا کی۔
ایران کی ٹیم مقابلوں کے گروپ بی میں شامل ہے جس میں برطانیہ، امریکہ اور ویلز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ایران کا پہلا میچ اکیس نومبر کو برطانیہ کے ساتھ ہوگا۔