Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کے دفاعی اورعسکری وفد کا دورہ پاکستان

ایران کے دفاعی اور عسکری وفد نے پاکستان میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش کا دورہ اور مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔

ایران کی مسلح افواج کے جنرل ہیڈکوارٹر کے اعلی سطحی نمائندہ وفد کی قیادت میں بری فوج کے شعبہ کیمونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل ناصر مختارزادے کر رہے ہیں۔
اسلحہ برائے امن آئیڈیاز دوہزار بائیس کے نام سے کراچی میں جاری اس نمائش کا سلوگن ہے۔
اس نمائش میں امریکہ، روس، چین، ترکیہ، متحدہ عرب امارات سمیت بہت سے ملکوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے چونسٹھ ملکوں کے دو سو پچاسی وفود بھی اس بین الاقوامی نمائش کے موقع پر ہونے والے پروگراموں میں شریک ہیں۔
ایران کے اعلی سطحی دفاعی اور عسکری وفد نے کراچی میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی ہے۔
 ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی تاریخ اس ملک کی آزادی سے جا ملتی ہے جب ایران نے سب سے پہلے اس ملکی آزادی کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
حالیہ برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں فروغ کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایران کا اہم ترین پڑوسی ہے جس کے ساتھ نو سو کلومیٹر سے زیادہ طویل زمینی سرحدیں ہیں۔

ٹیگس