Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • یمن کو راکٹ فیول دینے کا امریکی دعوی بے بنیاد: ایران

ایران نے امریکی دہشت گرد فوج کی ففتھ فلیٹ کے ترجمان کے اس دعوے کو سراسر جھوٹ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے یمن کو راکٹ فیول دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر کی جانب سے ایسوشیئیٹڈ پریس کے نام جاری شدہ ایک مراسلے میں امریکی فوجیوں کے اس دعوے کو مسترد کیا گیا ہے۔

گذشتہ منگل کو امریکی فوج کے پانچویں بحری بیڑے کے ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ ایران نے صنعا کو ستّر ٹن راکٹ فیول دیا ہے۔ اس بے بنیاد دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے زور دیکر کہا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر بائیس سولہ کا پابند ہے جس کے تحت یمن کی جانب ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایران کی جانب سے جاری شدہ اس مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تہران نے اب تک کبھی بھی اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ اس تحریر میں درج ہے کہ ان تمام برسوں میں متعدد بار ایران پر اس نوعیت کے الزامات عائد کئے جا چکے ہیں تاہم تہران کے خلاف ایک بھی دعوی ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

ایسوشیئیٹڈ پریس کو بھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایران، یمن میں جنگ بندی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ، یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے لئے بھی بھرپور کوشش کرتا چلا آیا ہے۔

ٹیگس