Nov ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • جدید ترین ایئر ڈیفیس سسٹم ایران کی بری فوج کے حوالے

پہلا جدید ترین ایئر ڈیفیس سسٹم ایران کی بری فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔

نیوزایجنسی فارس سے گفتگو کرتے ہوئےایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ پہلا جدید ترین ایئرڈیفنس سسٹم بری فوج کو موصول ہوگیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل کیومرث جیدری کا کہنا ہے کہ ایران کی بری فوج کی دفاعی طاقت کو وقت کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بری فوج نے کئی ایک بڑے علاقائی ڈرون اڈے بھی قائم کیے ہیں جہاں ہمارے اسمارٹ، پن پوائنٹ، ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے اور بعض دوسری خصوصیات کے حامل ڈرون طیارے تعینات ہیں ۔
بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے اسمارٹ ہتھیاروں کی وصولی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سو پچپن ملی میٹر کی توپوں کو اسمارٹ سسٹم سے لیس کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اب دوسرے ہتھیاروں کو اسمارٹ بنانے کا کام کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی دفاعی طاقت خطے کے ملکوں اور قوموں کے لیے امن وسلامتی اور دوستی کے پیغام کی حامل ہے۔

ٹیگس