Nov ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کو ایران کا سخت جواب، یورینیم کی افزودگی کی سطح 60 فیصد

اسلامی جمہوریہ ایران نے فردو ایٹمی مرکز میں یورینیم کی افزودگی کی سطح بڑھا کر ساٹھ فیصد کردی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کا یہ اقدام آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کئے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ساٹھ فیصد افزودگی کا عمل پائیدار سطح تک پہنچ گیا۔
ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے نے فر دو میں موجود جگہ اور وسائل کو پورے طور سے استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 
آئی اے ای اے کی قرارداد کے جواب میں ایران کا دوسرا اقدام آئی آر ٹو ایم اور آئی آر فور کے دو یونٹوں کو بھی نطنز ایٹمی مرکز میں فعال بنا دیا ہے اور دو اور مشینیں بھی تیار کی جا رہی ہیں ۔ 
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کی ایران مخالف قرارداد کے جواب میں ایران سخت ردعمل ظاہر کرے گا ۔

قابل ذکر ہے کہ نطنز اور فردو ایٹمی تنصیبات میں یورینیم کی افزودگی میں اضافے کی سرگرمیاں اتوار کو شروع کر دی گئی تھیں۔ رپورٹوں کے مطابق، آئی اے ای اے کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے اور ان کے معائنہ کار بھی اس موقع پر ان مراکز میں موجود تھے۔

ٹیگس