Nov ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے باوجود ایران کی  برآمدات کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا: صدر رئیسی

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے عائد پابندیاں بھی ایران کی پیٹرولیم اور نان پیٹرولیم برآمدات میں رکاوٹ بن نہیں سکی ہیں۔

صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے جنوب مغرب میں واقع مضافاتی شہر، اسلام شہر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کی توقع کے برخلاف آج ایرانی عوام نے اقتصاد، پیداوار اور سماجی ترقی کے شعبوں میں ملک کو پیشرفت و ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ایرانی نوجوانوں کے عزم و حوصلے سے پیداواری اور صنعتی مراکز میں سرگرمیاں جاری ہیں اور پابندیوں کے باوجود ایٹمی، دفاعی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے متعدد شعبوں میں قابل فخر ترقی حاصل ہوئی ہے۔ 
سید ابراہیم رئیسی نے زور دیکر کہا کہ دشمنوں کو توقع تھی کہ پابندیاں اور دھمکی آمیز بیانات سے ملک میں پیداوار کا سلسلہ منقطع ہوجائے گا تاہم عوام کے عزم و ارادے کے نتیجے میں ایسی ترقی اور پیشرفت حاصل ہوئی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے ایران میں نالج بیسڈ کمپنیوں کو اس ترقی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔

ٹیگس