Nov ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • استکباری طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا نام بسیج

عوامی رضاکار فورس بسیج ملت ایران کی عزت و حیثیت اور طاقت و سیکورٹی کا مضبوط ستون ہے۔

امریکہ اورمغرب نے سیاسی، اقتصادی اور سماجی میدانوں میں عالم اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے ہر قسم کی کوششیں کیں لیکن ان کی کوششیں بسیج کے جوانوں کی ہوشیاری سے ناکام ہو گئیں اس لئے کہ جہاں بھی بسیجی افکار کار فرما رہے ہیں وہاں دشمن پسپا ہونے پر مجبور ہوا اور دشمن نے جس میدان میں بھی ایران پر دباؤ ڈالا اس میں ایران نے زیادہ ترقی و پیشرفت کی۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوامی رضاکار فورس بسیج  کے بارے میں فرمایا کہ بسیج عوام کے اندر سے سامنے آنے والا اور عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور بسیجی، عوام الناس کا ہی حصہ ہوتے ہیں جو عظیم الہی اہداف کے لئے انتھک جذبے سے سرشار، ہراس میدان میں جہاں ان کی ضرورت پڑے، حاضر ہوتے ہیں اور اپنی توانائیوں کا مظاہرہ اوراس راستے میں آنے والے خطرات کا بلا خوف و خطر مقابلہ کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج ہفتہ کے روز سے ہفتہ بسیج کا آغاز ہو گیا ہے۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ایرانی تاریخ 5 آذر1358 شمسی یعنی 26 نومبر1979 کوعوامی رضاکار فورس بسیج کی تشکیل کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

بلاشبہ انقلابی اقدامات کی پیشرفت کے عوامل میں سے ایک ، بسیج مستضعفین یا عوامی رضاکار فورس بسیج ہے ۔

ٹیگس