کردستان؛ عوام کے درمیان پہنچے صدر رئیسی (ویڈیو)
Dec ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
گزشتہ روز ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی شمال مشرقی سرحدی صوبے کردستان کے دورے پر سنندج پہنچے۔
سحر نیوز/ایران: اس موقع پر صدر رئیسی نے آبرسانی کے ایک بڑے پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ سید ابراہیم رئیسی سفر کے دوران اچانک شہر کے بازار بھی پہنچے اور عوام سے براہ راست ملاقات اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران کردستان کے مختلف علاقوں میں بیگانہ قوتوں کے آلۂ کار علیحدگی پسند اور دہشتگرد ٹولوں منجملہ کوملہ کے عناصر نے بلوے و بدامنی کو ہوا دینے کی خوب کوشش کی اور اپنے ناپاک عزائم کے تحت کئی شرپسندانہ اور دہشتگردانہ اقدامات بھی کئے تاہم انہیں اپنے منصوبوں میں ناکامی ہوئی۔
صدر رئیسی نے سنندج میں عوامی جلسے کو بھی خطاب کیا جہاں بڑی تعداد میں کرد عوام جلسہ گاہ میں حاضر ہوئے اور انہوں نے اپنے صدر کا والہانہ استقبال کیا۔
سنندج میں صدر رئیسی کا عوامی جلسہ
اس کے ساتھ ہی صدر ایران علاقے کی مسجد میں پہنچ کر اہل سنت کی اقتدا میں نماز بھی ادا کی اور پھر اسکے بعد شہر کے شیعہ و سنی علماء و عمائدین سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔