Dec ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: جمعے کے روز اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں ناصرکنعانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اس وقت شدید سیاسی اور سیکورٹی بحران کا سامنا ہے، مزاحمت کا دا‏ئرہ غزہ سے غرب اردن اور انیس سو اڑتالیس کے علاقوں میں پھیل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے نفرت اب عالمی شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور قطر ورلڈکپ میں بھی اس کی جھلک واضح دکھائی دے رہی ہے۔ جبکہ عالمی اداروں نے اسرائیل کے یوم تاسیس کو ایک سانحہ اور یوم نکبت قرار دے کر صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجادی ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نسل پرست صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی جانب سے ایران مخالف پروپیگنڈہ مہم دراصل مسئلہ فلسطین سے عالمی رائے کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ چاہے دنیا کی جتنی حکومت کو بھی تعلقات کی بحالی پر آمادہ کرلیں، صیہونی حکومت کے ناجائز وجود کو جواز فراہم نہیں کرسکتے اور علاقے کی قومیں اسے ہرگز تسلیم نہیں کریں گی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قوم ہی ورلڈکپ کی اصل فاتح ہے اور صیہونی ریاست شکست کھا چکی ہے۔

ٹیگس