Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • مراکش کے عوام کو ایران کی مبارکباد

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں مراکش کی ٹیم کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر اس ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سحر نیوز/اسپورٹس: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایک عربی ٹوئٹ میں مراکسی عوام کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ فٹبال ورلڈ کپ کے باقی مقابلوں میں مراکش کی ٹیم کی مزید کامیابیوں کی تمنا کی ہے۔

مراکش کی فٹبال ٹیم نے اپنے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی بدولت، پنالٹی کک میں اسپین کی ٹیم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ مراکش کی ٹیم، فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں کواٹر فائنل تک پہنچی ہے۔ 

ٹیگس