Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کی سرحدی تجارت میں اضافہ

ایران کی سرحدی تجارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کی بارڈر ایکسیچ کونسل کے سیکریٹری ایرج حسین پور نے بتایا ہے کہ پچھلے آٹھ مہینے کے دوران صوبے کی سرحدی منڈیوں سے ایک سو سولہ ملین ڈالر سے زائد کا سامنا برآمد کیا گیا۔
سرحدی منڈیوں سے بیرون ملک برآمد کی جانے والی اشیا میں سیمنٹ، کلنکر، لائم سٹون، کوئلہ، کھجور، گیس، سبزیاں اور پھل ، ڈرائی فروٹ ، سی فوڈ، زرعی کھاد، واشنگ پاؤڈر اور بہت سے دوسری زرعی اشیاء جیسی اشیاء مصنوعات اور مواد صوبے کی سرحدوں سے اجازت شدہ خوراک برآمد کی جاتی ہے۔
بارڈر ایکسیچ کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ یہ تمام تر سامان سیستان و بلوچستان کے کسٹم اور سرحدی بازاروں کے ذریعے پاکستان، افغانستان، ہندوستان، عراق، کویت، امارات، ترکمانستان، ازبکستان اور انڈونیشیا جیسے ملکوں کو برآمد کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس