Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم نے مقتدر ہونے کا راستہ اتنخاب کیا ہے ، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے مضبوط ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور سیاسی آزادی و خود مختاری ایک ایسی نعمت ہے جو خود کو مضبوط و مستحکم بنائے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی۔

سحرنیوز/ایران: خاتم الانبیاء (ص) کے تعمیراتی شعبے کے منتظمین اور عہدیداروں کی چودھویں کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اغیار کی جانب سے آزادی وخود مختاری، اقتدار و منزلت اور عزت و سربلندی کا تحفہ ہرگز نہیں مل سکتا۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے شکوہ  و عظمت کو سعی و کوشش، مجاہدت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پوری محنت اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے سے ہی محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر  جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم شرافتمندانہ زندگی گذارے جانےکے قائل ہیں، سیاسی استقلال و آزادی کے لئے وابستگی سے دوری اختیار کئے جانے کی ضرورت ہے جبکہ دشمن اس کے بالکل الٹا عمل کروانے کی کوشش کر رہا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ اس سے وابستگی قائم ہو اور اس کے محتاج بنے رہیں اور آزاد وخود مختار نہ رہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر  جنرل حسین سلامی نے کہا  کہ استقلال وخود مختاری کا مطلب دوسروں کے زیراثر نہ ہونا ہے اور اپنی قوم کے عزم و ارادے کی بنیاد پر عمل کرنا ہے جبکہ دشمن اس کے برخلاف چاہتا ہے۔
اس درمیان  مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور رہبر انقلاب اسلامی کے فوجی امور میں اعلی مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے بھی سرحدوں کے انتظامات سے متعلق پہلی قومی کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دشمن ایران کو اچھی طرح سے پہچانتے ہیں اور اس بات کو جانتے ہیں کہ ایران کتنا طاقتور ہے وہ ایران کی جغرافیائی پوزیشن کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں۔
فوجی اور دفاعی امورمیں رہبر انقلاب اسلامی کے  اعلی مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ اس وقت علاقائی و عالمی سطح پر سیکورٹی و طاقت کے مفاہیم تبدیل ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سرحدی کمانڈ ایران کے لئے باعث فخر ہے اور گذشتہ برسوں کے دوران اس سلسلے میں ملکی امور علم و خرد کی بنیاد پر جاری سرگرمیوں کے ساتھ انجام پاتے رہے ہیں۔
جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ ایران کے دشمنوں کا طویل المدت منصوبہ اور مقصد یہ ہے کہ ایرانی قوم کو پریشان کریں، ورغلائیں، طیش دلائیں، بھڑکائیں اور اس قوم کے مقابلے میں مشترکہ محاذ قائم کریں۔
میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ بحر ہند میں مکران کے سواحل کی توسیع، بندرگاہوں او ریلوے لائن کی توسیع، چابہار بندرگاہ سے افغانستان، وسطی ایشیا کے مختلف ملکوں اور روس کے لئے اشیا کی منتقلی، جزیرہ خارک سے جاسک بندرگاہ تک خام تیل کی سپلائی لائن، افغانستان کے لئے مختلف مصنوعات، بجلی اور ایندھن کی سپلائی اور سرانجام ایران، پاکستان اور ہندوستان گیس کی پائپ لائن کے عمل کی تکمیل نیز پاکستان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی و تجارتی تعلقات کی برقراری، ایران کے لئے بہترین مواقع میں تبدیل ہوچکی ہے۔

ٹیگس