Dec ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • رکاوٹوں کے باوجود ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا: صدر رئیسی

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ملک کی جاری ترقی و پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے پیدا کیا جانے والا مسئلہ عوامی استقامت کی بدولت شکست سے دوچار ہو گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے دوسرے صوبائی دورے کے پہلے مرحلے میں بیرجند ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی بدستور جاری رہے گی.
انھوں نے کہا کہ  دشمن کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کئے جانے کے باوجود ترقی کا عمل مسلسل جاری رہے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایران کا صوبہ  خراسان جنوبی علم و ثقافت سے معروف رہا ہے اور اس صوبے کی توانائیاں ہمیشہ حکومت کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں۔
ایران کے صدر، دوسرے صوبائی دورے کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو بیرجند پہنچے ہیں۔ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے حالیہ بلووں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کی جانب سے پیدا کیا جانے والا مسئلہ عوامی استقامت کی بدولت بالکل دب گیا اور ختم ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں ہوئے حالیہ بلووں کے دوران امریکی و بعض یورپی حکمرانوں اور ان کے ذرائع‏ ابلاغ نیز ان سے وابستہ فارسی ذرائع ابلاغ نے، رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعات سے بھرپور غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تاہم لاکھوں ایرانیوں نے سڑکوں پر نکل کر اپنے ملک کے نظام سے اعلان وفاداری کرتے ہوئے دشمنوں کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا۔

ٹیگس