Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • یورپی یونین ویانا مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا چاہتی ہے: جوزف بورل

ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے ویانا مذاکرات پر حکمفرما ماحول کے تناظر میں اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اردن کے دارالحکومت امان میں منعقدہ بغداد کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل سے  پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے مہینوں کے اہم اور پیچیدہ مذاکرات کے نتیجے میں تیار کئے جانے والے مسودے کی بنیاد پر مذاکرات کا خلاصہ کئے جانے کے بارے میں ایران کی آمادگی کا اظہار کیا اور مقابل فریق کو سیاسی محرکات سے گریز کی نصیحت کی۔ انھوں نے کہا کہ مقابل فریق کو چاہئے کہ تعمیری رویہ اختیار کرے اور ویانا سمجھوتے کے اعلان کے لئے سیاسی عزم اور فیصلہ کرے ۔ 

ایران کے وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے جھوٹے دعوے کے بہانے سے ایران میں بلوائیوں کے لئے مغربی حمایت کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے ایران میں انسانی حقوق کی حمایت کو ایران کے اسلامی انقلاب کے بنیادی اصول کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ مغربی ملکوں کا رویہ امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے ہمراہ مغربی ملکوں کی جانب سے ایرانی قوم کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال پر ان ملکوں کی تشویش ناقابل قبول ہے۔ اس ملاقات میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے بھی کہا کہ یورپی یونین ویانا مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا چاہتی ہے۔

ٹیگس