Dec ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • مولوی عبدالواحد کے قاتلوں کو بیرون ملک سے ہدایت ملی، ایران کے وزیر داخلہ

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مولوی عبدالواحد کے قاتلوں کو بیرون ملک سے ہدایت ملی تھی۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر خاش کے مسجد امام حسین کے امام جمعہ مولوی عبدالواحد ریگی آٹھ دسمبر کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کئے جانے کے بعد دہشت گردانہ اقدام کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔

چودہ دسمبر کو انٹیلی جنس کی وزارت کی جانب سے جاری شدہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ شہید کے قاتلوں کو سرحد پر گرفتار کرلیا گیا اور ان میں سے ایک دہشت گرد کے ایک عرب جاسوسی سروس سے رابطے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

اس وحشیانہ قتل کے بارے میں ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے بھی اسنا سے گفتگو میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے اس قتل کا مقصد علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صلح و آشتی اتحاد و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے قائد انقلاب اسلامی کی جانب سے علما کا ایک وفد سیستان و بلوچستان بھیجا گیا تھا جس کا مولوی عبد الواحد نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے صوبے سیستان و بلوچستان کے عوام کی نمائندگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی وفاداری اور یکجہتی کا اعادہ کیا تھا۔ انکی یہی ادا ایران دشمن عناصر کو پسند نہیں آئی، جس کے بعد دشمن کے آلۂ کار دہشتگردوں نے انہیں اغوا کرکے ان کا قتل کر دیا تھا۔

ٹیگس