ایران: آرمی کے الیکٹرانک وار فیئر سینٹر کا قیام
ایران کی فوج کے الیکٹرانک وار فیئر ٹریننگ سینٹرکا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے آرمی کے الیکٹرانک وار فیئر سینٹر کا افتتاح کیا ۔ الیکٹرانک وارفیئر ٹریننگ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل عبدالرحیم موسوی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک وارفیئر کا میدان ایک شعبہ نہیں بلکہ مکمل ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی فوج کے پاس الیکٹرانک وارفیئر کی لازمی توانائی نہ ہوتو وہ بہت سے میدانوں میں ناکام رہے گی ۔ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ جنگ میں مستقل فورس کے طور پر الیکٹرانک وارفیئر یونٹ کی کارکردگی ، فیصلہ کن اور موثر واقع ہوسکتی ہے اور اس حوالے سے ہمیں اس شعبے پر خاص توجہ دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک وار فیئر سینٹر کے قیام سے الیکٹرانک جنگ کے میدان میں ہماری طاقت اور توانائیوں میں اضافہ ہوگا۔