Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  •  کشتی کے معیاری ترین ریفریوں کی عالمی فہرست میں کتنے ایرانی ریفری؟

اولمپک کی اعلیٰ ترین سطح پر فیصلہ کرنے والے ایرانی کشتی کے ریفریوں کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔

سحر نیوز/اسپورٹس: ایران کے مہدی بشیرزادہ، نیما صادقی اور سعید عباسی ایس ون سطح کے ریفریوں میں شامل تھے اور اب کامران سلطانی زادہ کو بھی فرسٹ کلاس سے پروموٹ کرکے ایس ون سطح کے کشتی کے ریفریوں میں شامل کردیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں صرف ایران، کینیڈا، جرمنی، قزاقستان، پولینڈ اور ترکی کے چار چار ریفری ایس ون رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اولمپک کی عالمی کمیٹی نے ایران کے محمود ستودہ اور میلاد قلاوند کو ان کی صلاحیتوں کے پیش نظر فرسٹ کلاس کے ریفری کی سطح پر پروموٹ کردیا ہے۔

اس وقت ایران کے ایک ٹرینر، چار ایس ون ریفری، انتیس انٹرنیشنل فرسٹ کلاس ریفری، انچاس سیکنڈ کلاس ریفری اور اڑتیس کلاس تھری ریفریوں کا نام کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں کی فہرست میں موجود ہے۔

ٹیگس