Dec ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • یورپ اور امریکہ تعمیری اقدامات انجام دیں تو معاہدہ ہوسکتا ہے، ایران

یورپ کے تعمیری اقدامات کی صورت میں ایٹمی معاہدے کی بحالی کا امکان بدستور موجود ہے۔ یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

سحر نیوز/ ایران: ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی کا کہنا تھا کہ تہران کی جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہوئے ہیں لیکن امریکہ نے دوغلے پن اور تضاد بیانی اور منفی رویہ اپنا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور یورپی فریق تعمیری اقدامات انجام دیں تو حتمی معاہدہ ہوسکتا ہے جس کے لیے راستہ پہلے سے ہموار ہے۔
ناصر کنعانی نے بغداد کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کے درمیان مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں حالیہ ہنگاموں میں یورپ کی مداخلت کے معاملے کو بھی اٹھایا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  قدس فورس کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کے بزدلانہ قتل کے مقدمے کی پیروی کے بارے میں کہا کہ ہم مختلف جہتوں سے شہید سلیمانی قتل کیس کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کو اس بزدلانہ قتل کا اصل ذمہ دار سمجھتا ہے جس نے عراقی سرزمین پر یہ غیر قانونی اور دہشت گردانہ اقدام انجام دیا ہے۔

ٹیگس