Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • حقائق کا انکشاف، انسانی حقوق کے دعویداروں کی پیشانی پر بدنما داغ

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پروپیگنڈے سے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی ماہیت کی پردہ پوشی نہیں کی جاسکے گی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جتنے الزماات عائد کئے جا رہے ہیں مغربی ممالک خود تاریخ میں ان الزامات کا حقیقی عملی نمونہ پیش کرتے رہے ہیں۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف پروپیگنڈے سے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی ماہیت کی پردہ پوشی نہیں کی جاسکتی۔
دریں اثنا ایران کی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فرانس میں پرامن مظاہروں کی سرکوبی اس ملک میں انسانی حقوق پر توجہ دیئے جانے کے معیار کو بیان کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ فرانس کی حکومت، مخالفین کی آواز دبانے کے لئے طاقت کا استعمال کر رہی ہے اور اس کا یہ عمل انسانی حقوق کے مسئلے میں فرانس کے دوہرے معیار کا بین ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی سیکورٹی اہلکاروں نے کرد نژاد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے علاوہ طاقت کا استعمال کیا، جہاں کرد مظاہرین اور فرانسیسی سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور اس طرح ان سیکورٹی اہلکاروں نے کرد نژاد عوام کے پرامن احتجاجی مظاہرے کو طاقت کا استعمال کر کے کچل دیا۔

ٹیگس