Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران: زاہدان میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کے محکمہ پولیس کے نگران کمانڈر نے کہا ہے کہ شہید تردست چیک پوسٹ کے سیکورٹی اہلکاروں کو مشن پر جاتے وقت مسلح عناصر کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کے محکمہ پولیس کے کمانڈر کرنل خدا رحم فروغی نے ارنا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کار میں سوار مسلح دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے گشتی دستے پر یہ دہشت گردانہ حملہ جمعرات کو غروب کے وقت کیا۔

انھوں ںے پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کرنل خدا رحم فروغی نے کہا کہ اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کا پتہ لگا کر انھیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی اہلکارون نے اپنے تحقیقاتی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

ٹیگس