ذوالفقار مشقوں کا نیا مرحلہ، بیچنگ مشن کامیابی سے مکمل
ایرانی فوج کی ذوالفقار نامی ساحلی مشقیں جاری ہیں اور نئے مرحلے میں، تنب نامی ایم فی بیئس شپ، ٹی سیونٹی ٹو ٹینکوں اور بی ایم پی ٹو پرسنل کیرئیر کے ذریعے فرضی دشمن کے ساحلوں تک رسائی حاصل کرکے، پلوں پر قبضہ کرنے کی مشق انجام دی گئی۔
سحر نیوز/ ایران: ذوالفقار فوجی مشقوں کے میڈیا سینٹر کے مطابق، آپریشن کے دوران ایم فیبیئس شپ فرضی دشمن کے ساحلوں کے انتہائی قریب پہنچا، اس کے تینوں دروازے کھلے، جس سے بکتر بند گاڑیاں نمودار ہوئیں۔
اس موقع پر خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد، آرمی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی اور بہت سے دوسرے فوجی کمانڈروں نے اس آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔
اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس کے علاقے کا واحد ملک ہے جس کے پاس بکتر بند سازوسامان کو منتقل کرنے کی صلاحیت کا حامل ایک بھاری بھرکم بحری بیڑا موجود ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی فوج کی سالانہ ذوالفقار فوجی مشقیں جمعرات کی شب، یازھرا کے کوڈ کے ساتھ، جنوب مشرقی ایران کے علاقوں، مکران کے ساحلوں، مشرقی آبنائے ہرمز سے لیکر گواتر کی بندرگاہ تک اور بحیرہ عمان سے لیکر بحرہند کےشمال میں دس ڈگری کے مدار میں انجام دی جارہی ہیں۔