Jan ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کے استحکام کو چیلنج نہ کیا جائے: ذوالفقار فوجی مشقوں کا پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں سالانہ ذوالفقار فوجی مشقوں کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: رپورٹ کے مطابق، سالانہ ذوالفقار فوجی مشقوں کے اصل مرحلے کا آغاز گذشتہ روز سے ہوا جس میں رات کے اندھیرے میں فوجی حملے کے مقابلے کا سیمولیشن کیا گیا۔ اس دوران فرضی دشمن کے ایک ڈرون طیارے کو مرصاد سینٹرل ٹیکٹیکل سسٹم کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

فرضی دشمن کا ڈرون طیارہ ڈیڑھ سو کلومیٹر کے فاصلے اور پچیس ہزار فٹ کی اونچائی پر پرواز کر رہا تھا جسے ایک میزائل کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ مرصاد یونٹ، مکمل طور پر ایران میں تیار شدہ انتہائی ترقی یافتہ اور پیچیدہ مشترکہ میزائل اور ریڈار سسٹم ہے جس کے ریڈار کے رینج کو ایک سو دس کلومیٹر سے بڑھا کر ڈیڑھ سو کلومیٹر تک پہنچا دیا گیا ہے اور اس پر نصب میزائل چالیس کلومیٹر کی دوری پر فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

مرصاد سسٹم کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اسے سات منٹ کے اندر جنگی حالات کے لئے تیار کیا جاسکتا ہے اور اتنی ہی دیر میں دوسرے مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ذوالفقار فوجی مشقوں کے دوران ایران کی مسلح افواج کی صلاحیتوں  کے ساتھ ساتھ جدیدترین ایجادات کو بھی آزمایا جا رہا ہے۔

ٹیگس