Jan ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کی حالیہ فوجی مشقوں میں اسرائیل کو دیا گیا اہم پیغام

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج نے اسرائیلی بحریہ کے اڈے پر حملے کی شبیہ سازی کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایک صیہونی اخبار نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تصاویر اور اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "ذوالفقار-1401" فوجی مشق میں ایلات کی بندرگاہ میں تل ابیب کی فوج کے بحری اڈے پر حملے کی شبیہ سازی کی گئی تھی۔

صیہونی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" نے ہفتے کی شام اپنی ایک رپورٹ میں سوشل میڈیا میں صارفین کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر اور معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی فوج کی حالیہ مشقوں میں ایک حملہ کیا گیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات کی بندرگاہ کی شبیہ سازی کی گئی تھی۔

ٹائمز آف اسرائیل اپنی رپورٹ کا آغاز کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ اسرائیل کے لئے ایک واضح انتباہ تحت سنیجر کو ہونے والی فوجی مشق کے دوران بارود سے بھرے ہوئے ایک ڈرون طیارے کو جہاز کے عرشے سے اسرائیلی بحریہ کے ایک اڈے کی شبیہ سازی کی جانب چھوڑا گیا تھا۔

ٹائمز اخبار نے ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر "ہنگام" نوعیت کے بحری جہاز کی ہیں اور "ابابیل" ڈرون کو ایلات میں صیہونی حکومت کے بحری اڈے کی شبیہ سازی کے لیے چھوڑا گیا تھا۔

ٹیگس